Matti ko bhi shifa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nawab Hasan
مٹی کو بھی شفا کا وسیلہ بنا دیا
سرور نے کربلا کو مسیحا بنا دیا
سر تا قدم کچھ ایسے سنوارا حسین نے
اکبر کو مصطفیٰ کا سراپا بنا دیا
---مٹی کو بھی شفا
آکر عروس تیغ نے قاسم کے ہاتھ میں
میدان کارزار کو دولہا بنا دیا
---مٹی کو بھی شفا
عباس نے ہنر سے تدبر سے صبر سے
دریا کو پیاس پیاس کو دریا بنا دیا
---مٹی کو بھی شفا
شاہد ہمیں خدا نے عزاے حسین پر
انسانیت کی آنکھ کا تارہ بنا دیا
---مٹی کو بھی شفا
بی بی کو ہر قدم پہ ہے عزت کا اپنی تاب
چادر نہیں تو بالوں سے پردہ بنا دیا
---مٹی کو بھی شفا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.