Masoom lahoo may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Faazil Lakhnavi
معصوم لہو میں ڈوبا ہوا
بے شیر کا لاشہ دیکھ نہ لے
یہ موت اسی کا خرچہ ہے
ماں خالی جھولا دیکھ نہ لے
معصوم لہو میں ڈوبا۔۔۔
ہاے عباس زرا پردہ کر لے
اے موت زرا حائل ہو جا
سر کھولے ہوےء نکلی ہے بہن
شبیر کا لاشہ دیکھ نہ لے
معصوم لہو میں ڈوبا۔۔۔
ہاے عباس علی کی آمد پر
آپس میں یہ فوجیں کہتی تھی
شبیر کا بھای پیاسا ہے
دریا کا کنارہ دیکھ نہ لے
معصوم لہو میں ڈوبا۔۔۔
ہاے گرمائے ہوے سورج کی کرن
اور گود میں بابا کی اصغر
یہ پھول عبا کے ساے میں
بے درد زمانہ دیکھ نہ لے
معصوم لہو میں ڈوبا۔۔۔
ہاے جب قتل ہوے سورج ڈوبا
گھر آل نبی کا لوٹا ہے
آغوش میں جلتے خیموں کی
ماں ننھا سا جھولا دیکھ نہ لے
معصوم لہو میں ڈوبا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.