Maqtal may ro ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Rehan Abbas
مقتل میں رو کے کہتی تھی زہرا میرے حسین
آ گود میں آجا میرے حسین
عباس مر گیا تیرا اکبر نہیں رہا
گودی میں جس کو پالا تھا اصغر نہیں رہا
سب مر چکے ہیں روتی ہے زہرا میرے حسین
مقتل میں رو کے کہتی تھی۔۔۔
ٹکڑے بدن کے بکھرے ہوے دیکھتی رہی
قاسم کے ٹکڑے تو نے چنے دیکھتی رہی
رو کر اٹھایا تو نے جو لاشہ میرے حسین
مقتل میں رو کے کہتی تھی۔۔۔
زینب نے اپنی نسل کو بے جان کر دیا
بھای پہ اپنے بچوں کو قربان کر دیا
لاشوں کے درمیاں کیا سجدہ میرے حسین
مقتل میں رو کے کہتی تھی۔۔۔
اکبر کا تو نے کیسے جنازہ اٹھا لیا
ٹوٹی کمر تھی پھر بھی وہ لاشہ اٹھا لیا
منظر وہ کیسے لیلیٰ نے دیکھا میرے حسین
مقتل میں رو کے کہتی تھی۔۔۔
لللہ نہ کر تو ذبح یہ میرا حسین ہے
اے شمر تین روز کا پیاسا حسین ہے
سر پیٹ کے یہ کہتی ہے زہرا میرے حسین
مقتل میں رو کے کہتی تھی۔۔۔
ہاں اب کٹے گا تیرا گلا ماں کے سامنے
سر ہوگا تیرا تن سے جدا ماں کے سامنے
روے گی دل کو تھام کے زہرا میرے حسین
مقتل میں رو کے کہتی تھی۔۔۔
تو نے گلا کٹا دیا اسلام کے لئے
دی جان اپنی دین کے پیغام کے لئے
خالق کا نام کر دیا اونچا میرے حسین
مقتل میں رو کے کہتی تھی۔۔۔
کٹتا تھا سر حسین کا روتی تھی بے بسی
اے ہاشمی حسین کی ماں دیکھتی رہی
منظر یہ کسی ماں نے نہ دیکھا میرے حسین
مقتل میں رو کے کہتی تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.