Manzar pase manzar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Yazdan
منظر پس منظر
وہ حسین ابنِ علی اور وہ شمر کا خنجر
منظر پس منظر۔۔۔
تجھکو کہاں معلوم ہے شبیر کا رتبہ
پیمبر کے بیٹے ہیں بھلا تجھکو خبر کیا
نہ واقف انجام ہے تو دھیان یہ رکھنا
جس دہ کی حکومت کے لئے آیا ہے لڑنے
وہ اب تیری قسمت میں ہے کب تیرا مقدر
منظر پس منظر۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی۔۔۔
اس خاک کی کیا تجھکو خبر کتنی بھلی ہے
اس دشت کے اوصاف میں اقوال جلی ہے
فردوس کا ٹکڑا تو سر دشت یہی ہے
تا حد نظر آج یہاں ہے میرے اغیار
کل ہونگے یہاں چاروں طرف زایر سرور
منظر پس منظر۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی۔۔۔
ہم بنت پیمبر کے چہیتے ہیں خبردار
ہم حیدر صفدر کے دلارے ہیں خبردار
ہم أحمد مرسل کے نواسے ہیں خبردار
مختار ہیں ہم تم ہمیں مجبور نہ سمجھو
چاہے تو ابھی خاک کرے شام کا لشکر
منظر پس منظر۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی۔۔۔
پہرہ ہے لب نہر عطش لب پہ ہمارے
تم نے تو ترای پہ بٹھا رکھے ہیں پہرے
یہ آج کی تصویر ہے ایکاد کے بیٹے
کل پیاسوں کے اسم گرامی کے تصدق
دنیا میں رواں ہوگا سبیلوں کا سمندر
منظر پس منظر۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی۔۔۔
تو فوج کی کثرت پہ نہ اترا پسر سعد
کل خود ہی تو بولے گا لو ہو گےء برباد
لشکر سے صدا آے گی امداد ہو امداد
اس وقت کا منظر نہ کبھی بھولے گی دنیا
آے گا پےء جنگ میرا جب علی اصغر
منظر پس منظر۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی۔۔۔
اللّٰہ نے اپنے ہی لےء ہم کو بنایا
یہ جان کے بھی تم نے ہمیں دکھ دیا کیا کیا
ہم اسکی ہی توحید تلے کرتے ہیں سجدہ
سر تن سے جدا ہو گا مگر دیکھنا ظالم
آے گی کٹے سر سے صدا اللھ اکبر
منظر پس منظر۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی۔۔۔
یہ عشق کی معراج ہے قربانیء شبیر
فخر ید بیضام ہے اسلام کی تقدیر
مقصد سے میرے خوب ہے واقف میرا بے شیر
خاموشیاں کیوں اوڑھ کے نکلے ہیں وطن سے
منظور ہے ہم لوگوں کو تسکین پیمبر
منظر پس منظر۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی۔۔۔
تم لوگوں نے جس دشت کو پر خار کیا ہے
تم لوگوں نے جس دشت کو اعزار دیا ہے
تم لوگوں نے جس دشت کو لاشوں سے بھرا ہے
وہ دشت عزاداروں کے پھولوں سے بھرے گا
کل مقتل شبیر کا تم دیکھنا منظر
منظر پس منظر۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی۔۔۔
اے دایم و یزداں یہی شہ کہتے تھے سن لے
یہ دھوپ یہ صحرا یہ برستے ہوی شعلے
یہ گلشنِ صحرا سپاہ شام کے قبضے
یہ آج کی تصویر ہے یہ آج کا منظر
کل چمکے گا اس دشت کا آباد منظر
منظر پس منظر۔۔۔
وہ حسین ابنِ علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.