Zuljanah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Mesum Abbas
ڈوبا لہو میں لوٹ کے آیا ہے ذوالجناح
سمجھی سکینہ بابا کو لایا ہے ذوالجناح
دیکھی جو زین خالی تو کرنے لگی یہ بین
ذوالجناح ذوالجناح کچھ تو بتا مجھکو ذوالجناح
جو گیا ہے گھر سے آ نہیں سکا
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
شام ہو گیء ہے دن گزر گیا
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
کیوں تیری باگیں کٹی ظلم کیا ہوا
خوں سے تر ہے جبیں ظلم کیا ہوا
ذوالجناح ذوالجناح کچھ تو بتا۔۔۔
کیوں ہے زین خالی بابا ہے کہاں
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
پشت کیوں ہے زخمی خون ہے رواں
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
میرے بابا کے وفادار کچھ بتا
دے مجھے صبر اور قرار کچھ بتا
ذوالجناح ذوالجناح کچھ تو بتا۔۔۔
تیر ہے بدن پر تیرے جا بجا
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
کیوں نہیں بتاتا کیا ستم ہوا
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
تیری خاموشی میں ہے غم کی کیا خبر
کیا میں سمجھوں کہ جدا ہو گےء پدر
ذوالجناح ذوالجناح کچھ تو بتا۔۔۔
ہاتھ جوڑ کر میں کہہ رہی تھی نہ
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
جی سکوں گی کیسے باپ کے بنا
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
اب جو دنیا میں میرے بابا نہ رہے
کون سینے پہ سلاے گا مجھے
ذوالجناح ذوالجناح کچھ تو بتا۔۔۔
اٹھ گیا جو سر سے سایۂ پدر
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
سوے گی سکینہ کیسے خاک پر
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
شمر لے جاے گا اب بالیاں میری
ہاے سادات کی چادر بھی چھنے گی
ذوالجناح ذوالجناح کچھ تو بتا۔۔۔
قتل ہو گیا کیا فاطمہ کا لال
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
یہ دکھی سکینہ ہو کے پر ملال
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
تجھ سے رو رو کے کر رہی تھی التجاء
میرے بابا کو سوے دشت نہ لے جا
ذوالجناح ذوالجناح کچھ تو بتا۔۔۔
ہر طرف ہیں لاشیں ہر طرف لہو
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
ڈھونڈوں میں پدر کو کیسے چار سوں
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
ایسے بے درد لعینوں کے درمیاں
تو بتا لاش پدر پاؤں گی کہاں
ذوالجناح ذوالجناح کچھ تو بتا۔۔۔
بین بے خطا کے سن کے رو دیا
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
سر جھکا کے اپنا رن کو چل دیا
ہاے ذوالجناح ہاے ذوالجناح
کیا کہے میثم اور مظہر عابدی
کہہ کے یہ خاک پر سکینہ گر گیء
ذوالجناح ذوالجناح کچھ تو بتا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.