Lahoo lahoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ameer Hasan Aamir
لہو لہو دشت کربلا ہے
نبی کی بیٹی کے دل کے ٹکڑے ہے جا بجا
خاک و خوں میں لتدے
ہیں برچھیوں میں کوئی کلیجہ
چھری کے نیچے کوئی گلا ہے
لہو لہو دشت کربلا ہے۔۔۔
تڑپ اٹھا علقمہ کا پانی
گزر گیا فاطمہ کا جانی
برس رہا ہے لہو فلک سے
زمین مقتل کو زلزلہ ہے
لہو لہو دشت کربلا ہے۔۔۔
نہ پاس عمو ہے اور نہ بابا
کسے اب آواز دے سکینہ
کوئی لعیں چھینتا ہے بالی
کوئی ردا لے کے جا رہا ہے
لہو لہو دشت کربلا ہے۔۔۔
عجیب ہے بیکسی کا منظر
نہ کوئی مونس نہ کوئی یاور
جو لاش بھای کی بیکفن ہے
تو سر بہن کا بھی بے ردا ہے
لہو لہو دشت کربلا ہے۔۔۔
یہ کون بچی ہے محوِ زاری
ہے جسکے کانوں سے خون جاری
کہاں ہو عمو مدد کو آؤ
لعیں طمانچے لگا رہا ہے
لہو لہو دشت کربلا ہے۔۔۔
دھواں دھواں ہے قیام سارے
علی کی بیٹی کسے پکارے
کہیں پہ بستر جھلس رہا ہے
کہیں پہ جھولا سلگ رہا ہے
لہو لہو دشت کربلا ہے۔۔۔
میرے خدا کون کس کو روے
ہے سب کے سب اپنی جان کھوے
کسی کے بازو کٹے ہوے ہیں
کسی کا بازو بندھا ہوا ہے
لہو لہو دشت کربلا ہے۔۔۔
خداے غیرت کٹھن ہے ساعت
نواز زینب کے دل کو قوت
دیارِ کربوبلا سے آگے
ابھی تو کوفے کا سامنا ہے
لہو لہو دشت کربلا ہے۔۔۔
اذان غم دے رہا ہے عامر
کرم ہے کڑیل جواں کا نیر
کلام میرا لکھ رہا ہے نوحہ
بریدہ شانوں کی یہ عطا ہے
لہو لہو دشت کربلا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.