Khoone hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ameer Hasan Aamir
ہاے مظلوم حسین
میرا مظلوم حسین
خونِ حسین جا کے خدا کو دکھاؤں گی
اب حشر تک لہو کو نہ منہ سے چھڑاؤنگی
حق سے کہونگی فاطمہ فریاد لای ہے
امت نے میرے لال کو مارا دہائی ہے
نوحہ یہی میں حشر میں پڑھتی ہی جاؤں گی
خونِ حسین جا کے۔۔۔
پانی دکھا دکھا کے رلایا حسین کو
نظروں کے میرے سامنے مارا حسین کو
رو رو کے اپنے لال پہ سب کو رلاؤں گی
خونِ حسین جا کے۔۔۔
کرتے رہو اے مومنوں ماتم حسین کا
تم سب کے کام آے گا یہ غم حسین کا
وعدہ ہے فاطمہ کا تمہیں بخشواوں گی
خونِ حسین جا کے۔۔۔
بچوں کے میرے خون سے تر ہے میری ردا
خنجر سے ہاے میرا بھی زخمی ہوا گلا
اشکوں کے بدلے آنکھ سے میں خوں بہاؤں گی
خونِ حسین جا کے۔۔۔
دشتِ بلا کی بیکسی اس دل کے چین کی
ہو گی بپا جو حشر میں مجلس حسین کی
جو بھی ہوے وہ سارے مصایب سناؤں گی
خونِ حسین جا کے۔۔۔
اب قبر میں نہ چین سے سوے گی فاطمہ
جنگل میں اپنے لال پہ روے گی فاطمہ
ہوگی جہاں پہ مجلس شبیر جاؤں گی
خونِ حسین جا کے۔۔۔
پہلو شکستہ بی بی یہ کہتی ہے بار بار
جو مجلس حسین میں روتا ہے زار زار
انکو لےء بغیر نہ جنت میں جاؤں گی
خونِ حسین جا کے۔۔۔
عامر بتاؤں کیسے میرے دل کے چین کو
میری نظر کے سامنے مارا حسین کو
عالم یہ نوحہ حشر میں پڑھتی میں جاؤں گی
خونِ حسین جا کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.