Khichti hui zameen
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajid Jafri
کھنچتی ہوی زمیں پہ جو زنجیر پہ چلی
لکھتی ہوی مظالم جور و جفا چلی
اک دو پہر میں لٹ گیا کنبہ بتول کا
اے کربلا کے دشت یہ کیسی ہوا چلی
کھنچتی ہوی زمیں پہ جو۔۔۔
جلتے ہوے قیام وہ بے چارگی کی شام
عباس تم کہاں ہو بہن بے ردا چلی
کھنچتی ہوی زمیں پہ جو۔۔۔
جب حرملہ کا تیر کماں سے رہا ہوا
ناوک کے ساتھ جانب اصغر قضا چلی
کھنچتی ہوی زمیں پہ جو۔۔۔
مڑ مڑ کے انبیاء کی نظر دیکھنے لگی
زینب مقام صبر میں وہ راستہ چلی
کھنچتی ہوی زمیں پہ جو۔۔۔
فریاد کر رہی تھی رسن پاے سے کبریا
جب قید ہوکے زریت مصطفیٰ چلی
کھنچتی ہوی زمیں پہ جو۔۔۔
دونوں کو پردہ پوشیء امت کا دھیان تھا
بھای تھا بے کفن تو بہن بے ردا چلی
کھنچتی ہوی زمیں پہ جو۔۔۔
روداد کربلا کوئی زینب سے پوچھلے
کس کس کو ساتھ لای تھی اور لے کے کیا چلی
کھنچتی ہوی زمیں پہ جو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.