Khatm ho gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ameer Hasan Aamir
لٹ گیا حسین لٹ گیا حسین
ختم ہو گیا ختم ہو گیا
ایک دن میں سب حسین کا گھر ختم ہو گیا
زہرا کی حسرتوں کا سفر ختم ہو گیا
رن میں حسن کے لال کو پامال کر دیا
اس غم نے ایک ماں کا برا حال کر دیا
رہوار کے سموں میں پسر ختم ہو گیا
ختم ہو گیا۔۔۔
ایک لاش آنے والی ہے خود کو سنبھالنا
کس کے لیےء سجاے ہو چھوٹا سا پالنا
بانو تمہارا نور نظر ختم ہو گیا
ختم ہو گیا۔۔۔
برچھی کی ضد سے سینۂ اکبر نہ بچ سکا
افسوس ہم شبیہ پیمبر نہ بچ سکا
لیلیٰ تیری دعا کا اثر ختم ہو گیا
ختم ہو گیا۔۔۔
زینب کے دل پہ کوہ مصایب گرا دیےء
مقتل میں دو چراغ اجل نے بجھا دیےء
ایک ماں کی گود لٹ گیء گھر ختم ہو گیا
ختم ہو گیا۔۔۔
یہ روشنی ہے شام غریباں قرار کی
پہنچان اب تو دیکھ کے صورت سوار کی
زینب غبار راہ گزر ختم ہو گیا
ختم ہو گیا۔۔۔
یہ کہہ کے اشک آنکھوں سے سرور کی بہہ گےء
عباس جاتے جاتے ہمیں بھای کہہ گےء
اب شکوہء خمیدہ کمر ختم ہو گیا
ختم ہو گیا۔۔۔
لاشے پہ بیکسی ہے شہ مشرقین کے
تن پر لباس تک بھی نہ چھوڑا حسین کے
اے کربلا شعور بشر ختم ہو گیا
ختم ہو گیا۔۔۔
وہ غم تھا عمر کٹ گیء رنج و ملال میں
بابا کو اتنا روے ہے چالیس سال میں
عابد کا سارا خون جگر ختم ہو گیا
ختم ہو گیا۔۔۔
مقبولیت کو عامر و اختر یہ کم نہیں
وہ کونسی ہے آنکھ جو مجلس میں نم نہیں
نوحے میں کیسے کہہ دیں اثر ختم ہو گیا
ختم ہو گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.