Khamosh hai dashte
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Alamdar Razvi
خاموش ہے دشتِ کربوبلا
اب کوئی نہیں رونے والا
ماں کرتی ہے اکثر راتوں کو
شبیر کے لاشے پر نالہ
آنے دو قیامت آنے دو
بولیں گے لب قدرت خود ہی
اک بخشش امت کی خاطر
شبیر نے کیا کچھ دے ڈالا
خاموش ہے دشتِ۔۔۔
ہے مشک سکینہ کاندھے پر
ہوشیار ترای سے اعدا
خالی نہ پھرے گا دریا سے
دریا کی طرف آنے والا
خاموش ہے دشتِ۔۔۔
شبیر کی نصرت میں تو نے
بے شیر کی ہمت دیکھی ہے
اے تیر ستم یہ سچ کہنا
رویا تو نہیں ہسنے والا
خاموش ہے دشتِ۔۔۔
شبیر کی نظریں پیری میں
کس طرح یہ منظر دیکھے گی
اے ظلم کے بانی سوچ تو لے
اکبر کا کلیجہ اور بھالا
خاموش ہے دشتِ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.