Khaak par laashe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Anj. Masoomeen
خاک پر لاشہء شبیر ہے آؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
بھای بے غسل و کفن دشت بلا میں ہے پڑا
پاس میت کے اڑھانے کو نہیں کوئی ردا
اب کوئی راہ نواسی کو دکھاؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
خاک پر لاشہء شبیر۔۔۔
ظلم بیمار پہ ڈھانے کے لئے آے ہیں
اشقیاء طوق پہنانے کے لئے آے ہیں
غش کے عالم میں ہے سجاد بچاؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
خاک پر لاشہء شبیر۔۔۔
کوئی ہمدرد نہیں کوئی سہارا بھی نہیں
دشت ظلمت میں کوئی پوچھنے والا بھی نہیں
اب غریبوں پہ ترس آپ ہی کھاؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
خاک پر لاشہء شبیر۔۔۔
تھک کے سوے ہیں بڑی دیر میں پیاسے بچے
دشتِ تاریک میں اب کون ہے جو پہرہ دے
میرے غازی میرے عباس کو لاؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
خاک پر لاشہء شبیر۔۔۔
آپ کے لال پہ ٹوٹی ہے قیامت دیکھو
قتل کے بعد بھی امت کی عداوت دیکھو
لاش پامالی کی ضد پر ہے بچاؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
خاک پر لاشہء شبیر۔۔۔
باپ کو رو نہیں سکتی ہے سکینہ اپنے
سہمی سہمی سی ہے معصوم طمانچے کھا کے
شمر کے ظلم سے بچی کو چھڑاؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
خاک پر لاشہء شبیر۔۔۔
سر پہ کنبے کی حفاظت کا ہے ذمہ پہلے
سامنا شام غریباں کا کروں گی کیسے
حوصلہ دو میری ہمت کو بڑھاؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
خاک پر لاشہء شبیر۔۔۔
حشر رونے کی صدا سے ہے اندھیرے بن میں
سینۂ شاہ سے لپٹی ہے سکینہ رن میں
باپ کی لاش سے بیٹی کو چھڑاؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
خاک پر لاشہء شبیر۔۔۔
باندھنے آے ہیں ظالم میرے بازو میں رسن
کب سے آواز لگاتی ہے مصیبت میں بہن
بھای سویا لب دریا ہے جگاؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
خاک پر لاشہء شبیر۔۔۔
بین صادق یہ بہن کے تھے لرزتی تھی زمیں
رونے والا میرے بھائی پہ یہاں کوئی نہیں
آؤ اب فرش عزا آ کے بچھاؤ نانا
کیا یہی اجر رسالت ہے بتاؤ نانا
خاک پر لاشہء شبیر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.