Kehti thi ye zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Zia Rizvi
کہتی تھی یہ زینب سےمحمد کی دلاری
میں کیا کروں بی بی
قسمت میں جدائی کی گھڑی آ گیء اپنی
میں کیا کروں بی بی
تقدیر پہ کچھ بس نہیں چلتا ہے کسی کا
اک روز ہے مرنا
کیا ماں کی جدائی کا الم جھیل سکو گی
میں کیا کروں بی بی
---کہتی تھی یہ زینب سے
جب جاےگا شبیر میرا کربوبلا کو
میدان وغا کو
جاے گی میری جان سواری بھی تمہاری
میں کیا کروں بی بی
---کہتی تھی یہ زینب سے
خیمے میرے عباس کے ساحل سے ہٹینگے
پیاسے ہی رہیں گے
اطفال کی دروں سے وہاں پیاس بجھے گی
میں کیا کروں بی بی
---کہتی تھی یہ زینب سے
تم عون و محمد کو رضا مرنے کی دو گی
خاموش رہوگی
جب سامنے آےگی محمد کی جوانی
میں کیا کروں بی بی
---کہتی تھی یہ زینب سے
مل جائے گی مٹی میں پیمبر کی نشانی
پر اے میرے جانی
سینے میں ہی گھٹ جائے گا دم رو نہ سکوگی
میں کیا کروں بی بی
---کہتی تھی یہ زینب سے
مر جائے گا پیاسا لب دریا میرا سقہ
قاسم نہ رہے گا
تم بھائی حسن کو بھی بہت یاد کروگی
میں کیا کروں بی بی
---کہتی تھی یہ زینب سے
سر پیٹتی رہ جاؤگی تم خیمے کے در پر
اور شمر کا خنجر
چل جائے گی مٹ جائے گی حیدر کی نشانی
میں کیا کروں بی بی
---کہتی تھی یہ زینب سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.