Karti hai bain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Yazdan
اے میرے لال حسین
کرتی ہے بین زہرا آنسوں بہا بہا کر
بچے کو میرے مارا ہے رن میں رلا رلا کر
اللّٰہ رحم فرما اک بے زباں کی میت
اعدا نکالتے ہیں نیزہ چبھا چبھا کر
کرتی ہے بین زہرا۔۔۔
بولی سکینہ عمو یہ حال ہے ہمارا
پیتے ہیں پانی اعدا ہم کو دکھا دکھا کر
کرتی ہے بین زہرا۔۔۔
مارا ہے اسکو پیاسا جنگل میں ظالموں نے
پالا تھا جسکو ماں نے چکی چلا چلا کر
کرتی ہے بین زہرا۔۔۔
بچوں کو اپنے ماییں سرور پہ وارتی ہے
مقتل کو بھیجتی ہے دولہا بنا بنا کر
کرتی ہے بین زہرا۔۔۔
ہے جن کے گھر سے پردہ انکو نبی کے دشمن
در در پھرا رہے ہیں قیدی بنا بنا کر
کرتی ہے بین زہرا۔۔۔
اک غمزدہ تصور میں اپنے لاڈلے کو
لوری سنا رہی ہے جھولا جھلا جھلا کر
کرتی ہے بین زہرا۔۔۔
اے دایم اور یزداں سرور کے قاتلوں نے
دکھیوں کو مار ڈالا پیدل چلا چلا کر
کرتی ہے بین زہرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.