Karbobala may kaisa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Anj. Masoomeen
کربوبلا میں کیسا یہ منظر زینب نے دیکھا
سر بھای کا زیر خنجر زینب نے دیکھا
ننھے مجاہد کا لاشہ جب رن سے لاے حسین
تیر ستم کا زخم گلے پر زینب نے دیکھا
کربوبلا میں کیسا۔۔۔
خون میں نہائے عون و محمد قتل ہوے عباس
لٹتا ہوا اپنا ہی بھرا گھر زینب نے دیکھا
کربوبلا میں کیسا۔۔۔
اپنے جگر پر برچھی کھای گیسوؤں والے نے
خون میں ڈوبا لاشہء اکبر زینب نے دیکھا
کربوبلا میں کیسا۔۔۔
ابنِ حسن کے لاشے پر دوڑاے گےء گھوڑے
ٹکڑے ہوا جب قاسم مضطر زینب نے دیکھا
کربوبلا میں کیسا۔۔۔
جس کو رسول اللّٰہ ہمیشہ چوما کرتے تھے
چلتے ہوے اس حلق پہ خنجر زینب نے دیکھا
کربوبلا میں کیسا۔۔۔
بوندیں چھینے شمر لعیں نے کان ہوے زخمی
لٹتا ہوا معصومہ کے گوہر زینب نے دیکھا
کربوبلا میں کیسا۔۔۔
دامن اس بچی نے نجف جب قید میں پھیلایا
کیسے آیا گود میں اک سر زینب نے دیکھا
کربوبلا میں کیسا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.