Karbobala may arsh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Tableegh e Imamia
کربوبلا میں عرش کے تارے بکھر گےء
مقتل میں بھوک و پیاس کے مارے بکھر گےء
شدت تھی آفتاب کی یا روز قتل شاہ
آہوں سے فاطمہ کے شرارے بکھر گےء
کربوبلا میں عرش کے۔۔۔
گیسوے مشک و بو علی اکبر کے رات بھر
ماں نے ہزار بار سنوارے بکھر گےء
کربوبلا میں عرش کے۔۔۔
دریا پہ بھای دشت میں فرزند رن میں دو
مظلوم کے تمام سہارے بکھر گےء
کربوبلا میں عرش کے۔۔۔
روداد تیر کہہ نہ سکا منہ سے بے زباں
معصوم کے فضا میں اشارے بکھر گےء
کربوبلا میں عرش کے۔۔۔
دوڑا دیےء فرس جو لعینوں نے لاش پر
اعضاء حسن کے لال کے سارے بکھر گےء
کربوبلا میں عرش کے۔۔۔
بچے کہیں ہے شام غریباں حرم کہیں
آندھی چلے بلا کی ستارے بکھر گےء
کربوبلا میں عرش کے۔۔۔
قرآں کو آج تک ہے ان اوراق کی تلاش
جو نہر علقمہ کے کنارے بکھر گےء
کربوبلا میں عرش کے۔۔۔
زہرا اٹھانے آی ہے مجلس میں اے عروج
گوہر جو آنسوؤں کے ہمارے بکھر گےء
کربوبلا میں عرش کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.