Rahon mein Sarban ko chaoon mili na saya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Nisar Party
راہوں میں ساربان کو چھاوں ملی نا سایا
بیتاب دھوپ میں ہے زنجیر کا ستایا
اجڑے گھروں میں گونجی آواز ہاۓ اکبر
صغرا کو جب پھپھی نے رو کر گلے لگایا
جانا کچہریوں میں چھوٹا نہ بیبیوں کا
ایسا کسی عدو نے دربار میں بلایا
پردیسیوں کی قبروں میں تربت سکینہ
کس نے ہیں پھول ڈالے کس نے دیا جلایا
زینب کے سر میں اب تک ہے ریت کربلا کی
رسی نے بازووں میں کالا نشاں بنایا
پہچان لینا صغرا اب اپنے کارواں کو
اس قافلے میں بی بی کوئی نہیں پرایا
کہتے ہیں منزلوں پے ماوں سے رو کے بچے
امی وطن مدینہ کیوں اب تلک نہ آیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.