Karbala walon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Hasan Mir
کربلا والوں
تمہارا غم رہے زندہ ہمیشہ کربلا والوں
دعائیں دیتی ہیں تم سب کو زہرا
کربلا والوں
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
لہو میں ڈوب کر اپنے کیا سیراب دریا کو
تمہاری پیاس کا اب تک ہے چرچا
کربلا والوں
دعائیں دیتی ہے تم سب کو۔۔۔
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
کوئی پیاسا نہیں دنیا میں اب اتنی سبیلیں ہیں
تمہارا ہو گیا سارا زمانہ
کربلا والوں
دعائیں دیتی ہے تم سب کو۔۔۔
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
ہم اپنے مرنے والوں کا بھی غم کرتے نہیں اس میں
محرم ہے تمہارا اور رہے گا کربلا والوں
دعائیں دیتی ہے تم سب کو۔۔۔
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
امام عصر سے کہہ دو کسی صورت چلے آئے
سکینہ شام میں اب تک ہے تنہا کربلا والوں
دعائیں دیتی ہے تم سب کو۔۔۔
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
خدا پر بات آ جائے تو سر پیارا نہیں کرتے
سکھایا تم نے یہ سب کو سلیقہ
کربلا والوں
دعائیں دیتی ہیں تم سب کو۔۔۔
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
تمہارے نام کی مجلس ہر ایک شادی میں ہوتی ہے
خوشی میں بھی تمہارا غم ہے تازہ
کربلا والوں
دعائیں دیتی ہیں تم سب کو۔۔۔
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
تمہارا مرتے دم تک راستہ تکتی رہی صغرا
مدینے تم نہیں آئے دوبارہ
کربلا والوں
دعائیں دیتی ہیں تم سب کو۔۔۔
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
نہ جانے کتنے دن کرتی رہی ہے دھوپ صحرا کی
تمہارے بیکفن لاشوں پہ سایہ کربلا والوں
دعائیں دیتی ہیں تم سب کو۔۔۔
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
علی کی بیٹیوں کے ساتھ پتھر تم نے کھائے ہیں
گئے نیزوں پہ تم شام و کوفہ کربلا والوں
دعائیں دیتی ہیں تم سب کو۔۔۔
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
کہیں پانی پلانے پر تکلم کو بھی رکھ لینا
جہاں میں آؤ گے جب تم دوبارہ
کربلا والوں
دعائیں دیتی ہیں تم سب کو۔۔۔
تمہارا غم رہے زندہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.