Karbala na bhoolenge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
بھول جاینگے ہر غم غم تیرا نہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے کربلا نہ بھولیں گے
کیسے بھول جایئں مقصد حسین کو
کیسے بھول جایئں فاطمہ کے چین کو
با خدا نہ بھولیں گے
غم تیرا نہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے۔۔۔
وہ ستم وہ ظلم وہ جفا کے سلسلے
علقمہ کے سامنے قیام جل گےء
نینوا نہ بھولیں گے
غم تیرا نہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے۔۔۔
جس جگہ حسین کا جواں ہوا شہید
جس جگہ ہوا تھا ایک بے زباں شہید
وہ جگہ نہ بھولیں گے
غم تیرا نہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے۔۔۔
وہ لہو بھرا علم وہ مشک خوں بھری
انتظار آب میں سکینہ مر گیء
سانحہ نہ بھولیں گے
غم تیرا نہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے۔۔۔
کربلا میں بعد قتل شاہ کربلا
بر سرِ سناں حسین نے جو تھا کہا
لا الٰہ نہ بھولیں گے
غم تیرا نہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے۔۔۔
خون روے جس کے غم میں عمر بھر امام
لے گیء تھی لوٹ کے ردا جو فوج شام
وہ ردا نہ بھولیں گے
غم تیرا نہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے۔۔۔
السلام اے کربلا کی خاک السّلام
السّلام اے دفن جسم پاک السّلام
یہ صدا نہ بھولیں گے
غم تیرا نہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے۔۔۔
سرور و ریحان آرزو ہے اب یہی
روضہء حسین پہ ہو سب کی حاضری
یہ دعا نہ بھولیں گے
غم تیرا نہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.