Karbala mein kya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nasir Asghar Party
کربلا میں کیا بتائیں ہم نے کیا کیا دیکھا
ہم نے لاکھوں میں ہے شبیر کو تنہا دیکھا
یوں تو پانی کو ہے بے چین پیاسے کتنے
ہم نے پیاسوں کو ترستے ہوے دریا دیکھا
کربلا میں کیا بتائیں۔۔۔
کیوں نہ اشکوں کی جگہ خون بہائے عابد
جس نے مادر کا ہو جلتے ہوے برقع دیکھا
کربلا میں کیا بتائیں۔۔۔
شاہ نے جب سینۂ اکبر سے نکالا نیزہ
ساتھ آتے ہوے اکبر کا کلیجہ دیکھا
کربلا میں کیا بتائیں۔۔۔
ہاے اس بالی سکینہ کو کہاں نیند آے
جس نے بابا کا گلا آنکھوں سے کٹتا دیکھا
کربلا میں کیا بتائیں۔۔۔
جس کی حسرت لیےء دنیا سے گےء سبز قبا
صبحِ عاشور وہ لٹتے ہوے سہرا دیکھا
کربلا میں کیا بتائیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.