Karbala ke ban mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Anj. Sabile Masumeen
کربلا کے بن میں کوئی قافلہ لُوٹا گیا
اے عزیز و خاندانِ مصطفیٰ لُوٹا گیا
کربلا کے بن میں۔۔۔
ہوتی ہے ماں کو تمنّا نوجواں دُلہا بنے
اُم ِ لیلیٰ کا وہ ارماں بے خطا لُوٹا گیا
کربلا کے بن میں۔۔۔
فاطمہ کی بیٹیوں کا آسرا عباس تھے
زینب و کلثوم کا وہ آسرا لُوٹا گیا
کربلا کے بن میں۔۔۔
عصرِعاشورہ کو دو بچے آتش سے مر گئے
نہر پر پیاسوں کے دل کا مُدعا لُوٹا گیا
کربلا کے بن میں۔۔۔
گیارہویں شب روشنی دیکھی تو زینب نے کہا
ظالم لُوٹو گے اب کیا گھر بھرا لُوٹا گیا
کربلا کے بن میں۔۔۔
بولی صغریٰ بیبیوں کی گودیوں کو دیکھ کر
بیبیوں ننھا سا وہ غنچہ بھی کیا لُوٹا گیا
کربلا کے بن میں۔۔۔
یا خدا لُوٹا نہ جائے کوئی کنبہ اس طرح
جس طرح زہرا کا کنبہ جا بجا لُوٹا گیا
کربلا کے بن میں۔۔۔
شام کے زندان میں آ کر مر گئی بنتِ حسین
ماں پھُوپھی بہنوں کے دل کا آسرا لُوٹا گیا
کربلا کے بن میں۔۔۔
ہُلے جنت کے خدا نے بھیجے جن کے واسطے
پیرہن تک اُس شہِ مظلوم کا لُوٹا گیا
کربلا کے بن میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.