Karbala jaane walon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Rehan Abbas
آفت سے ہم سب دور رہے
زہرا یہ دعایں کرتی ہیں
شبیر کو روتی رہتی ہیں
اور پسلیاں پکڑے چلتی ہیں
جا تیرا سفر آباد رہے
ہمراہ تیرا سجاد رہے
مولا میرے سبکو بلوا لو
لب پر یہ تیرے فریاد رہے
جا کربوبلا جانے والے
شبیر کا روضہ چوم کے آ
اور شام میں ایک تو بھائی
ہمشیر کا روضہ چوم کے آ
کربلا جانے والوں
میری عارضی یہ شہ کو سنانا
کربلا جانے والوں
شہ کی دہلیز پر سر جو رکھنا
کہنا ایسا بھی عاشق ہے تیرا
تجھ سے ملنے کو تڑپے ہے لیکن
اسکو مجبوریوں نے ہے گھیرا
ابنِ مشکل کشا دو بلاوا
کردو ممکن وہاں اسکا آنا
---کربلا جانے والوں
جس جگہ تیر اصغر نے کھایا
واں یہ کہنا کہ اے شاہ زادے
نام پر تیرے اپنے وطن میں
ہیں بھکاری سبیلیں لگاتے
روز و شب ہمکو تڑپاے رکھے
تیرا تشنہ ہی دنیا سے جانا
---کربلا جانے والوں
درپہ غازی کے یہ جاکے کہنا
دور اپنے وطن میں دلاور
غم مناتے ہیں عباس تیرا
تیرے شیدا علم کو سجا کر
ہم فقیروں کو باب حوایج
جلدی دربار اپنے بلانا
---کربلا جانے والوں
جس جگہ کھای اکبر نے برچھی
کہنا کچھ ایسے غمخوار ہے جو
مانگے سہرا اٹھا کر دعائیں
تجھ پہ ہی یہ جوانی فدا ہو
منتظر ہے گدا وہ تمہارے
انکو مہمان جلدی بنانا
---کربلا جانے والوں
تلہء زینبی پہ یہ کہنا
ہے تمہارے برادر کی نگری
کون روکے گا اسکو بھلا پھر
جس کو تم نے اجازت ہو دیدی
اے شہیدوں کے وارث خدایا
جلد ہم کو بلاوا دلانا
---کربلا جانے والوں
جاے قیام میں بی بیوں کے
جاکے دینا ہماری سلامی
بی بیوں تم نے دے کر رداءیں
دین کی آبرو ہے بحالی
مضطرب ہے جو اپنے وطن میں
ان سے پرسہ یہاں بھی کرانا
---کربلا جانے والوں
جاکے شہدا کے مرقد پہ کہنا
اے میرے شاہ کے جانثاروں
رد نہ ہوگی تمہاری سفارش
تم جو کہہ دو گے اے شہ کے پیاروں
جو نہیں آ سکے میرے مولا
ان کو جلدی ہی نگری دکھانا
---کربلا جانے والوں
محسن دیں کے در سے تو آصف
لوٹ سکتا نہیں کوئی خالی
کیسے ممکن ہو کہ اپنی حسرت
شہ کے دربار میں نہ ہو پوری
گر دعا یہ سنا دے گا زایر
پھر یقینی ہے اپنا بھی جانا
---کربلا جانے والوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.