Karbala chalo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Rehan Abbas
زہرا کی آ رہی ہے صدا کربلا چلو
عباس پیشوا ہے میرا کربلا چلو
دنیا کے درد و غم کی دوا کربلا میں ہے
جنت کی خوش گواری فضا کربلا میں ہے
کیا غم کی اب بھی خاک شفا کربلا میں ہے
اب بھی ستمگروں کی قضاء کربلا میں ہے
آواز دے رہی ہے وفا کربلا میں ہے
---زہرا کی آ رہی ہے صدا
زہرا کی ہے دعا کہ عزادار کم نہ ہو
سرور کا غم ہو سب پہ زمانے کے غم نہ ہوں
یا رب جہان فانی کا گوہر الم نہ ہو
بیکار راستوں پہ کسی کے قدم نہ ہوں
بس اک ہی ہے راہِ خدا کربلا چلو
---زہرا کی آ رہی ہے صدا
دنیا کے ظلم و جور بتانے کے واسطے
غازی کو حال اپنا سنانے کے واسطے
زخم جگر یہ شہ کو دکھانے کے واسطے
کربوبلا میں نوحہ سنانے کے واسطے
کرنے بعید رنج و بلا کربلا چلو
---زہرا کی آ رہی ہے صدا
ہے روضہء حسین میرا مقصد حیات
الجھن میں دن گزارتے ہیں بے چینیوں میں رات
وہ دیکھلے جہاں پہ کٹے تھے جری کے ہاتھ
ہم جایں کربلا بھی تو ماں کی دعا کے ساتھ
پانے کو درد دل کی دوا کربلا چلو
---زہرا کی آ رہی ہے صدا
ہم سے ملیں گے آخری رہبر وہی کہیں
حسنین کا سنا ہے کہ گھر ہے وہی کہیں
رہتا ہے کربلا میں پیمبر وہی کہیں
لے جاے کاش ہم کو مقدر وہی کہیں
صبح مسا یہی ہے دعا کربلا چلو
---زہرا کی آ رہی ہے صدا
شہر نجف ہی شاہ نجف کا دیار ہے
گلشن شہ زمن کا وہی لا زوال ہے
غنچوں کے لب پہ صلی علی بار بار ہے
غنچے وہیں پہ وہیں پہ جناں کی بہار ہے
لینی ہے گر جناں کی فضا کربلا چلو
---زہرا کی آ رہی ہے صدا
عباس کے الم کو لےء دوش پر نکل
کربوبلا ہے جانا تو پیدل نجف سے چل
بیعت کو اپنے پاؤں سے تو بھی زرا کچل
سجاد چل رہے تھے جہاں پر سنبھل سنبھل
زینب کی یاد آج ردا کربلا چلو
---زہرا کی آ رہی ہے صدا
جب سے ہوی نصیب مبارک کو کربلا
آنکھیں لہو برستی ہے ریحان بارہا
سرور کا ہے نشیب میں روضہ بنا ہوا
زینب بھی ہاے شام سے کرتی ہے یہ صدا
تنہا ہے اب بھی بھای میرا کربلا چلو
---زہرا کی آ رہی ہے صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.