Kamsin gaye zaeef
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shareef Hussain
کمسن گےء ضعیف گےء نوجواں گےء
منزل بہت کٹھن تھی مگر ناتواں گےء
عباس رن میں آتے ہیں اب خیریت نہیں
محسوس ہو رہا ہے زمیں آسماں گےء
کمسن گےء ضعیف گےء۔۔۔
دینے گواہی اشہد ان لاالہ کی
اسلام پر جو وقت پڑا بے زباں گےء
کمسن گےء ضعیف گےء۔۔۔
اصغر کو صغرا کرتی ہے شاید وطن میں یاد
خیمے سے رن میں لیتے ہوۓ ہچکیاں گےء
کمسن گےء ضعیف گےء۔۔۔
وقت جہاد یہ بھی تھا احساس شاہ کو
حملوں کی داد کون دے سب قدرداں گےء
کمسن گےء ضعیف گےء۔۔۔
اعلان فتح کرتے ہوے سبط مصطفیٰ
سر کٹ گیا تو بر سر نوکِ سِناں گےء
کمسن گےء ضعیف گےء۔۔۔
سجاد کربلا سے چلے تھے بخار میں
تا شام پھر بھی پہنے ہوے بیڑیاں گےء
کمسن گےء ضعیف گےء۔۔۔
انور غمِ حسین کے صدقے میں اب تلک
عزت ہوی نصیب ہمیں ہم جہاں گےء
کمسن گےء ضعیف گےء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.