Kaise ho musalman
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sachay Bhai
کیسے ہو مسلمان چراغوں کو بجھادو
شہزادیء کونین کھلے سر ہے ردا دو
اٹھتا ہوا خیموں سے دھواں دیکھنے والوں
اسلام کے گھر میں ہے لگی آگ بجھادو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
اس دن کے لئے پالا تھا کیا بنت نبی نے
شبیر کا سر کاٹ کے نیزے پہ چڑھادو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
گھوڑوں سے تن سبط نبی روند رہے ہو
در پر ہے بہن رن کی ذرا خاک اڑادو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
یہ شام کا بازار محمد کی نواسی
عریاں سر اسلام ہے چادر تو اڑھادو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
ماں دیکھ نہ لے سر کو کہیں
بر سرِ نیزہ
جس پر سر اصغر بے ذرا دور ہٹا دو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
گھبرا کے طمانچوں سے یہ کہتی تھی سکینہ
اچھی پھوپھی اماں میرے عمو کو بلا دو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
شبیر کے ماتم کی صدا گونج رہی ہے
اٹھو میری آواز سے آواز ملا دو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.