Kaho ya hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ahsan Hussain
حسین دین ہے حسین دیں پناہ
بناے لاالہ حسین بادشاہ
یا حسین یا حسین یا حسین
لٹ گیا زہرا کے دل کا چین
کہو یا حسین
اٹھ گیا حیدر کا نورِ عین
کہو یا حسین
دین خدا پہ شاہ نے گھر کو لٹا دیا
وعدہ کیا جو نانا سے اسکو وفا کیا
روتے ہیں اس کے واسطے شاہ مشرقین
کہو یا حسین
لٹ گیا زہرا کے۔۔۔
اٹھ گیا حیدر کا۔۔۔
سہہ روز کی وہ پیاس اور تنہا وہ دلاور
حیرت سے دیکھتے ہیں انہیں سارے پیمبر
ہر ایک نبی کے ہونٹوں پہ ہے آج یا حسین
کہو یا حسین
لٹ گیا زہرا کے۔۔۔
اٹھ گیا حیدر کا۔۔۔
رن کو سدھارے قاسم و اکبر سے نوجواں
ہاتھوں پہ ذبح ہو گیا حضرت کا بے زباں
اصغر کے انتظار میں بانو کو کب ہے چین
کہو یا حسین
لٹ گیا زہرا کے۔۔۔
اٹھ گیا حیدر کا۔۔۔
خیمے سے شہ کی رخصت آخر ہو کیا بیاں
زینب کے رخ پہ بکھرا ہے کیا یاس کا دھواں
کہتی ہے ہاے لٹتی ہے بابا کی زیب و زین
کہو یا حسین
لٹ گیا زہرا کے۔۔۔
اٹھ گیا حیدر کا۔۔۔
سجاد کو اٹھا کے یہ شبیر نے کہا
بیٹا ہمارے بعد ہو تم دیں کے رہنماء
یہ سن کے بی بیوں میں ہے کہرام و شور و شین
کہو یا حسین
لٹ گیا زہرا کے۔۔۔
اٹھ گیا حیدر کا۔۔۔
زہرا کی گود میں سر شبیر کٹ گیا
کٹ کے بلند نیزہء خولی پہ ہوگیا
سر کھولے رن میں فاطمہ کرتی رہی یہ بین
کہو یا حسین
لٹ گیا زہرا کے۔۔۔
اٹھ گیا حیدر کا۔۔۔
فرش عزا سے پایا ہے احسان نے یہ فرض
دیکھا حسن نے ماتم سرور کا یہ اعجاز
کہتے ہیں ماتمی سے یہ خود فاتح حنین
کہو یا حسین
لٹ گیا زہرا کے۔۔۔
اٹھ گیا حیدر کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.