Jab kiya jayega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sachay Bhai
جب کیا جاے گا محشر میں عبادت کا سوال
آے گا آل پیمبر کی محبت کا سوال
جس کے ہاتھوں سے شجر پھولا پھلا اسلام کا
آج دنیا کر رہی ہے اس سے بیعت کا سوال
جب کیا جاے گا۔۔۔
لب پہ آ جاتا ہے نام عباس کا بے ساختہ
جب کبھی آتا ہے جرات اور شجاعت کا سوال
جب کیا جاے گا۔۔۔
بد دعا کرتی لعینوں کے لیےء زینب ضرور
سامنے ہوتا نہ گر نانا کی امت کا سوال
جب کیا جاے گا۔۔۔
باپ کی آغوش میں اصغر ہمک کر آ گےء
جب کیا سرور نے ایماں کی حمایت کا سوال
جب کیا جاے گا۔۔۔
اک طرف اکبر سا بیٹا اور ماں کی مامتا
اک طرف دین الٰہی اور نصرت کا سوال
جب کیا جاے گا۔۔۔
پوچھا قاسم نے چلے آے نگے کیا گھر میں عدو
آیا جب ننھے سے اصغر کی شہادت کا سوال
جب کیا جاے گا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.