Zainab ko ghazi yaad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Farhan Ali Waris
جوں جوں بازار قریب آیا
زینب کو غازی یاد آیا
ہاتھوں سے یا پھر بالوں سے
چہرے کو چھُپا لے شہزادی
یہ شام شہر کی گلیاں ہیں
دل تھام لے اے آقا زادی
فضّہ نے جب یہ بتلایا
زینب کو غازی یاد آیا
جوں جوں بازار۔۔۔
ماحول شرابی جب دیکھا
بابا کی وصیت یاد آئی
کوئی تو مجھے چادر لا دے
ہونٹوں پہ یہی فریاد آئی
جب کوئی نہیں چادر لایا
زینب کو غازی یاد آیا
جوں جوں بازار۔۔۔
پھر شام کے لوگوں نے بدلا
اجداد کا یوں زینب سے لیا
چادر چھینی پتھر مارے
اور گرم کبھی پانی پھینکا
دُرّا جو سکینہ نے کھایا
زینب کو غازی یاد آیا
جوں جوں بازار۔۔۔
عباس کہاں ہیں اے زینب
جب شمر حقارت سے بولا
غش کھانے لگے سب اہلِ حرم
کلثوم پُکاری واویلا
سجاد کو یثرب یاد آیا
زینب کو غازی یاد آیا
جوں جوں بازار۔۔۔
خاموش رہی اولادِ نبی
کربلا سے یہاں تک ظلم سہا
خولی یہ منادی کرنے لگا
یہ کنبہ ہے اک باغی کا
مظلوم جو باغی کہلایا
زینب کو غازی یاد آیا
جوں جوں بازار۔۔۔
ہر گام نیا اک ظلم ہوا
لاچار مسافر زینب پر
زینب کو رُلایا ظالم نے
ناقوں کے قریب نیزہ لا کر
شبیر کا سر جو دِکھلایا
زینب کو غازی یاد آیا
جوں جوں بازار۔۔۔
فرحان قیامت کا غم ہے
مظہر نے لکھا ہے کیا نوحہ
شبیر بِنا عباس بِنا
یہ پہلا سفر تھا زینب کا
جوں جوں بازار قریب آیا
زینب کو غازی یاد آیا
جوں جوں بازار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.