Islam ko fana se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Viqar Nagri
اسلام کو فنا سے بچایا حسین نے
قصر یزیدیت کو گرایا حسین نے
اللہ رے حفاظت ملت کا اہتمام
طوفان میں چراغ کو جلایا حسین نے
اسلام کو فنا سے۔۔۔
خوشبو اسی کی پہلی ہے سارے جہاں میں
جو پھول کربلا میں کھلایا حسین نے
اسلام کو فنا سے۔۔۔
پیغام جو نبی نے سنایا تمام عمر
سب کچھ وہ ایک دن میں سنایا حسین نے
اسلام کو فنا سے۔۔۔
جو کام انبیاے سلف سے نہ ہو سکا
کس شان سے وہ کر کے دکھایا حسین نے
اسلام کو فنا سے۔۔۔
خیبر کا در اٹھانا تو کچھ اور بات تھی
لاشہ پسر جوان کا اٹھایا حسین نے
اسلام کو فنا سے۔۔۔
کٹوا دیا سر اپنا بڑے شوق سے مگر
باطل کے آ گے سر نہ جھکایا حسین نے
اسلام کو فنا سے۔۔۔
ایک ایک سے پوچھتے تھے میرا چاند ہے کدھر
جب رن میں نوجواں کو نہ پایا حسین نے
اسلام کو فنا سے۔۔۔
چہرے پہ مل کے اصغرِ معصوم کا لہو
کیا ہے مقام صبر دکھایا حسین نے
اسلام کو فنا سے۔۔۔
ہاتھوں سے اپنے قبر بنا کر صغیر کی
پانی کے بدلے اشک بہایا حسین نے
اسلام کو فنا سے۔۔۔
شاعر بنا کے آل رسول انام کا
رتبہ تیرا وقار بڑھایا حسین نے
اسلام کو فنا سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.