Insaf maangti hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Irfan Hussain
روز جزا عدالت پروردگار میں
حاضر ہیں جو بھی مضطرب ہے آشک بار میں
فریاد کرکے رو رہی ہے ماں حسین کی
خالق بھی آج فاطمہ کا غم گسار ہے
محشر میں ماں یہ کہتی ہے نوحہ حسین کا
انصاف مانگتی ہوں میں زہرا حسین کا
وہ کربلا کی دھوپ وہ تپتی زمین پر
امت نے کر دیا میرا بیٹا لہو میں تر
شاہد ہے میرے ہاتھ میں کرتا حسین کا
انصاف مانگتی ہوں میں زہرا حسین کا
محشر میں ماں۔۔۔
اولاد کے دکھوں سے ستایا گیا اسے
لاشے پہ اس جواں کے رلایا گیا اسے
ہمشکل مصطفیٰ تھا جو بیٹا حسین کا
انصاف مانگتی ہوں میں زہرا حسین کا
محشر میں ماں۔۔۔
زخموں سے چور رخصت قیام الوداع
ماتم تھا اضطراب تھا کہرام الوداع
زینب کو دیکھ چھوڑ کر جانا حسین کا
انصاف مانگتی ہوں میں زہرا حسین کا
محشر میں ماں۔۔۔
مظلوم صرف ایک تھا ظالم ہزار تھے
اور بے خطا کی چاک میں تیروں کے وار تھے
دشمن تھا جیسے سارا زمانہ حسین کا
انصاف مانگتی ہوں میں زہرا حسین کا
محشر میں ماں۔۔۔
مہندی کا رنگ خون میں ڈوبی یہ بالیاں
اصغر کی پیاس دشت میں اکبر کی وہ اذاں
لای ہو ذوالجناح سے گرنا حسین کا
انصاف مانگتی ہوں میں زہرا حسین کا
محشر میں ماں۔۔۔
گھر کو جلا کے شام غریباں گزر گیء
زینب رسن کا بار لیےء شام کو چلی
صحرا میں چھوڑنا پڑا لاشہ حسین کا
انصاف مانگتی ہوں میں زہرا حسین کا
محشر میں ماں۔۔۔
دربار تھا خطار میں بہنیں اسیر تھی
تھامے چھڑی وہ تخت پہ بیٹھا تھا اک لعیں
اور طشت میں کٹا ہوا سر تھا حسین کا
انصاف مانگتی ہوں میں زہرا حسین کا
محشر میں ماں۔۔۔
میری فغاں ہے جون ابھی دست یاس میں
عرفان انتقام ہے چپکے لباس میں
آشکوں میں لے کے آئی ہوں سجدہ حسین کا
انصاف مانگتی ہوں میں زہرا حسین کا
محشر میں ماں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.