Hussainiyo bade chalo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Faazil Lakhnavi
حسینیوں بڑے چلو حیات کو جھنجھوڑ دو
ستم شعار جو بڑھے کلاییاں موڑ دو
حسینیوں بڑے چلو۔۔۔
علی کا شیر آے گا تو جنگ بچ نہ پائے گی
یہ کہہ رہے تھے اشقیا ترای آج چھوڑ دو
حسینیوں بڑے چلو۔۔۔
حسین نے صغیر سے اشاروں میں یہ کہہ دیا
کمان ظلم چھین لو جو تیر آے توڑ دو
حسینیوں بڑے چلو۔۔۔
یہ دل سے حر نے فیصلہ کیا لہو کی رات کو
حسین ہی کا ساتھ دو سپاہ شام چھوڑ دو
حسینیوں بڑے چلو۔۔۔
لہو سے دشت کربلا ابل پڑے پڑے ابھی ابھی
حسین شکر کرکے تم جو آگ تھی نچوڑ دو
حسینیوں بڑے چلو۔۔۔
رسول زادیاں ہیں یہ جو بے ردا ہے شام میں
حسین قتل ہو چکے جفاییں اب تو چھوڑ دو
حسینیوں بڑے چلو۔۔۔
تڑپ کے بولی میت حسین ابنِ فاطمہ
مدد کو پھر اٹھیں گے ہم جو تن کو سر سے جوڑ دو
حسینیوں بڑے چلو۔۔۔
غم شہید کربلا میں بڑھ کے سالک حزیں
جو خونِ دل نہ رو سکے ان آبلوں کو پھوڑ دو
حسینیوں بڑے چلو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.