Hussain ki madad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shadman Raza
یہ کہہ رہے ہیں مصطفیٰ
یہ کہہ رہے ہیں مرتظی
یہ کہہ رہے ہیں مجتبیٰ
یہ کہہ رہے ہیں فاطمہ
یہ کہہ رہے ہیں خود خدا
حسین کی مدد کرو
جو ناصر حسین تھے
وہ خاک و خوں میں اڑ چکے
زمیں پہ قاسم حزیں
ٹکڑیوں میں بٹ چکے
جو بازو حسین تھا
اسی کے ہاتھ کٹ چکے
ہے غازی اب بھی کہہ رہا
حسین کی مدد کرو۔۔۔
سناں جگر میں گھس چکی
پسر بھی کیا دکھای دے
ہے بوڑھا باپ سوچتا
صدا کوئی سنای دے
نظر کا نور چھن چکا
کیا اسے دکھائی دے
وہ گھٹنیوں ہے چل پڑا
حسین کی مدد کرو۔۔۔
ہر ایک طرف وہ زلزلہ
میان شرک و غرب تھا
حسین کی صدا سنی عجیب
اس میں کرب تھا
رکا نہ اصغر حزیں
یہی تو وقتِ حرب تھا
یہ کہہ کے جھولے سے گرا
حسین کی مدد کرو۔۔۔
نہیں ہے شیر باوفا
اکیلا رہ گیا حسین
نہ اکبر حزیں رہا
اکیلا رہ گیا حسین
صغیر بھی چلا گیا
اکیلا رہ گیا حسین
بہن نے کرب سے کہا
حسین کی مدد کرو۔۔۔
تڑپ رہا ہے خاک و خون میں
فاطمہ کے دل کا چین
زمیں سے عرش تک بلند
زینب حزیں کے بین
ہر ایک کی لاش لے گےء
پڑا ہے لاشہء حسین
لعیں ہے ہر کچل رہا
حسین کی مدد کرو۔۔۔
یہ کہہ رہی ہے فاطمہ
ہو ختم دن ملال کے
تم اشک جو بہاؤ گے
رکھوں گی میں سنبھال کے
یہ اشک لے کے جاؤں گی
بھریں گے زخم لال کے
عزا کا فرش ہے بچھا
حسین کی مدد کرو۔۔۔
عروج غیرتِ نبی
کساء کا نور لازوال
نہ شام کو بھلا سکا
اسے ہے آج بھی ملال
حسین کی ہے آرزو
رکھے ہجاب کا خیال
سروں پہ تم رکھو ردا
حسین کی مدد کرو۔۔۔
جو اپنا غم چھپا رہا ہے
آج کا حسین ہے
جو اشک دل بہا رہا ہے
آج کا حسین ہے
مدد کو جو بلا رہا
ہے آج کا حسین ہے
سنو امام کی صدا
حسین کی مدد کرو۔۔۔
امام عصر کی نظر میں
کیا عمل کا ہے مقام
قمر عزا کے ساتھ ہم نے
کیا کیےء ہیں جن کے کام
گروہ کتنے بن گےء
مگر اکیلا ہے امام
یہ آج کی ہے کربلا
حسین کی مدد کرو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.