Haye karbala walon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Anj. Parwane Shabbir
اے خدا کے بندوں میں منتخب خدا والوں
تخت انما والوں تاج ھل اتا والوں
شان مصطفیٰ والوں واعظ مرتظی والوں
کیا وفا پہ جانیں دی تم نے اے وفا والوں
ہاے کربلا والوں ہاے کربلا والوں
چھوٹے چھوٹے بچوں نے جنگ کی اجازت لی
بڑھ گےء جواں بن کر کمسنی سے رخصت لی
قوم کی حمایت میں عزت شہادت لی
زندگی کو کیا کہیےء موت سے بھی خدمت لی
ہاے کربلا والوں۔۔۔
کس بلا کے جنگل میں آل مصطفیٰ ٹہری
بے دیاروں کا مدفن ارض کربلا ٹہری
آی شام عاشورہ صبح کو وغا ٹہری
کیا خبر مدینہ کو شامیوں سے کیا ٹہری
ہاے کربلا والوں۔۔۔
حق پہ مرنے والوں نے جان دی سلیقے سے
شوق سے تمنا سے ازم سے ارادے سے
زندگی نہ کی پیاری فاطمہ کے پیارے سے
ماں کی گود سے آیا کوی کوئی جھولے سے
ہاے کربلا والوں۔۔۔
کوئی تم میں اکبر تھا کوی تم میں اصغر تھا
کوئی ثانیء جعفر کوی مثل حیدر تھا
کوی قدر و قیمت میں دو جہاں سے برتر تھا
زیر تیغ کربل میں فاطمہ کا گھر بھر تھا
ہاے کربلا والوں۔۔۔
اس طرح کے عالم میں پھر نہ دل جگر دیکھے
در پہ آ کے ماؤں نے جنگ کے ہنر دیکھے
اپنے چاند کے ٹکڑے خوں میں تر بہ تر دیکھے
ریگ گرم پر لاشیں برچھیوں پہ سر دیکھے
ہاے کربلا والوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.