Haye hussain pyase
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Hadi Ali Khan Muslim
ہاے حسین پیاسے حسین
جان پیمبر دلبر زہرا
اپنا بھرا گھر تو نے لٹایا
ابنِ علی احسان ہے تیرا
تو ہی محافظ کعبہء حق کا
سجدے میں سر تیرا کٹا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
ڈھونڈ رہے ہیں رن میں سرور
بے چینی سے لاشہء اکبر
کھاتے ہیں ہر گام پہ ٹھوکر
کون سہارا دے گا بڑھ کر
عالم غربت دشتِ بلا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
زینب کی آنکھوں کے اجالے
عون و محمد رن کو سدھارے
جنگ ہوی اور خوں میں نہائے
مقتل سے جب آے لاشے
کرتی ہے زینب شکر خدا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
بیاہ ہوی کچھ دیر نہ گزری
رن کو چلی قاسم کی سواری
کبرا بیٹھی سوچ رہی تھی
اب اجڑے گی مانگ ہماری
آ گیا دولہا کا لاشہ
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
تھامے کمر یہ کہتے تھے سرور
دشتِ بلا میں شانے کٹا کر
قتل ہوے عباس دلاور
دے پرسہ مجھکو میری خواہر
ہو گیا زینب میں تنہا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
بین یہی کرتی تھی سکینہ
چھوڑ گےء کیوں مجھکو تنہا
بڑھتا ہے جنگل کا اندھیرا
آجاؤ آجاؤ بابا
دیتی ہوں کب سے تم کو صدا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
سوتی تھی سینے پہ تمہارے
تم نے میرے ناز اٹھاے
شمر نے مارے مجھکو طمانچے
خوں ٹپکتا ہے کانوں سے
نیند نہیں آتی بابا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
کیسی گھڑی ہے آل نبی پر
غش میں پڑے ہیں عابد مضطر
کہہ دے کوئی عباس سے جا کر
چھین رہا ہے شمر ستمگر
بنت علی کے سر سے ردا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
زینب کے بازو میں رسن ہے
اور لبوں پر بس یہ سخن ہے
لاش تیری بے گور و کفن ہے
آج بہت مجبور بہن ہے
سر پہ نہیں چادر بھیا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
ہم پہ یہ احساں ہے زینب کا
جس نے دیا مجلس کا سلیقہ
کرتے رہو ماتم پیاسوں کا
دیں گے تمہیں عباس سہارا
بنت پیمبر دیں گی دعا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
چھلکے کچھ اتنے آنکھوں کے ساگر
پھیلی کچھ اتنی اشکوں کی چادر
چشمِ فلک حیران ہے اس پر
سوچ رہے ہیں سارے سمندر
کتنے ہیں آخر اشک عزا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
زیست کا مقصد پیاسوں کا غم
ہوتا رہے تا حشر یہ ماتم
لے کے یونہی عباس کا پرچم
پروانے شبیر کے ہر دم
دیتے رہیں گے بس یہ صدا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
کیجیےء رشید اس غم کی حفاظت
اشک عزا ہے قلب کی قوت
کرتے رہے ہر دم یہ عبادت
ماتم ہے شبیر کی نصرت
گونجی فضا میں بس یہ صدا
ہاے حسین پیاسے حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.