Haye ali ya ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mesum Abbas
کرتے تھے سرور بکا ہاے علی یا علی
آییےء شیر خدا ہاے علی یا علی
کس کا نواسہ ہوں میں کس لئے پیاسا ہوں میں
وارث کعبہ ہوں میں بیکس و تنہا ہوں میں
خشک ہے کیوں کر گلا ہاے علی یا علی
کرتے تھے سرور بکا۔۔۔
آییےء شیر خدا۔۔۔
بے وطن و بے خطا جنگ سے کیا واسطہ
ساتھ ہیں بچے میرے کر نہیں سکتا وغا
بند ہے آب و غذا ہاے علی یا علی
کرتے تھے سرور بکا۔۔۔
آییےء شیر خدا۔۔۔
بیٹیاں زہرا کی ہے پردہ نشیں با حیا
جن کے لئے عرش سے رب نے اتاری کساء
ان پہ بھی ہو گی جفا ہاے علی یا علی
کرتے تھے سرور بکا۔۔۔
آییےء شیر خدا۔۔۔
سینے پہ سوتی ہے جو آپ کی پوتی ہے جو
پیاس سے بے حال ہے درد سے روتی ہے جو
اس کا بندھا ہے گلا ہاے علی یا علی
کرتے تھے سرور بکا۔۔۔
آییےء شیر خدا۔۔۔
دولہا وہ اک رات کا قاسم گل گوں قبا
لاؤں گا میدان سے لاشہ وہ مہندی بھرا
صغرا کرے گی بکا ہاے علی یا علی
کرتے تھے سرور بکا۔۔۔
آییےء شیر خدا۔۔۔
ہے جو شبیہ نبی اکبر کڑیل جواں
جو میری بینائی ہے اور پھپھی کی ہے جاں
آے گی اس کو قضا ہاے علی یا علی
کرتے تھے سرور بکا۔۔۔
آییےء شیر خدا۔۔۔
عون و محمد میرے فکر ابو جد جو تھے
زینبِ دلگیر نے صدقے جو مجھ پر کیےء
ہو گےء پیاسے فدا ہاے علی یا علی
کرتے تھے سرور بکا۔۔۔
آییےء شیر خدا۔۔۔
عابد مضطر میرا غش میں ہے اب تک پڑا
شام تلک جاے گا ہو کے اسیر جفا
روے گی زنجیر پا ہاے علی یا علی
کرتے تھے سرور بکا۔۔۔
آییےء شیر خدا۔۔۔
بابا ہے وقتِ مدد ظلم و ستم ہے حسد
بازو کٹاے ہوے جلتی زمیں پر جسد
ہے میرے عباس کا ہاے علی یا علی
کرتے تھے سرور بکا۔۔۔
آییےء شیر خدا۔۔۔
میثم و ریحان اب غم کا یہی ہے سبب
لٹ گےء پردیس میں آل نبی سب کے سب
کہتے ہیں اہلِ عزا ہاے علی یا علی
کرتے تھے سرور بکا۔۔۔
آییےء شیر خدا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.