Halchal hai fauje
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Anj. Sabile Masumeen
تیروں پہ تیر نیزوں پر نیزے چلاتے ہیں
ہلچل ہے فوجِ شام میں عباس آتے ہیں
کیا وقت پڑ گیا ہے محمد کی آل پر
چادر نہیں ہے بالوں سے منہ کو چھُپاتے ہیں
ہلچل ہے فوجِ۔۔۔
اصغر کو ماں چھُپاتی ہے جھُک جھُک کے گود میں
خیموں کو توڑ توڑ کر جب تیر آتے ہیں
ہلچل ہے فوجِ۔۔۔
دل پانی پانی ہوتا ہے بچوں کا پیاس سے
سُوکھی زبان ہونٹوں پر اصغر پھِراتے ہیں
ہلچل ہے فوجِ۔۔۔
گھوڑے دوڑائے شام سے لشکر جو آتے ہیں
کم عمر بچے خیموں میں گھبرائے جاتے ہیں
ہلچل ہے فوجِ۔۔۔
دُنیا کو دے دیا ہے سبق یہ حسین نے
راہِ خدا میں کس طرح گھر کو لُٹاتے ہیں
ہلچل ہے فوجِ۔۔۔
اللہ رے صبر سیدِ والا کا دیکھ لے
رَن میں جوان بیٹے کا لاشہ اُٹھاتے ہیں
ہلچل ہے فوجِ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.