Ghar jaiyo zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Raza Abbas Zaidi
شہ نے کہا جب شام سے گھر جاییو زینب
صغرا کو میری سینے سے لپٹاییو زینب
مانگے جو کنیزی میں سکینہ کو ستمگر
تو منتیں کر کر اسے چھڑواییو زینب
شہ نے کہا۔۔۔
مل جاے اگر پانی تو سب پیاسوں سے پہلے
پانی میری سکینہ کو پلواییو زینب
شہ نے کہا۔۔۔
دیکھے جو نشاں رسی کے صغرا دم گریاں
بازو میں رسن تھی نہ یہ فرماییو زینب
شہ نے کہا۔۔۔
مل جاے اگر چادریں تو سب بیوؤں سے پہلے
چادر تو میری کبرا کو پنواییو زینب
شہ نے کہا۔۔۔
مل جاے اگر دودھ تو دو کوزوں میں بھر کے
فاتحہ میرے اصغر کی تو دلوائیو زینب
شہ نے کہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.