Fatema ke bain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajid Jafri
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
آج بھی کربلا میں فاطمہ کے بین
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
دشت میں اب تک ہے محوِ گریہ و زاری لہو
گردن شبیر سے ہے آج بھی جاری لہو
اب بھی تیروں پر ہے لاش مالک کونین
یا حسین یا حسین۔۔۔
اس طرح بکھرا بدن تھا فاطمہ کے لال کا
ایک ایک ٹکڑا اٹھا کر ماں نے یہ رو کر کہا
تیرا تن کیسے ملاؤں میرے دل کے چین
یا حسین یا حسین۔۔۔
کند خنجر شمر لے کر جب تیری جانب بڑھا
میں نے اپنا ہاتھ بیٹا تیری گردن پر رکھا
میں بچا نہ پای تجھکو پھر بھی نورِ عین
یا حسین یا حسین۔۔۔
تیرے لاشے کو کچلنے جب ستمگر آے تھے
میں نے لاشے با وفا پر بین یہ فرماے تھے
میرے بیٹے کو بچالے اے وفا کی زین
یا حسین یا حسین۔۔۔
تجھ پہ روتی ہے زمیں اور آسمان کبریا
اے میرے پیاسے تمہاری تشنگی پر با خدا
اشک برساتے ہیں اب تک علقمہ کے نین
یا حسین یا حسین۔۔۔
تو نے کاندھوں پر اٹھایا لاشہء کڑیل جواں
قبر میں تو نے اتارا اصغرِ تشنہ دہن
یعنی خیموں اور مقتل کے رہا ما بین
یا حسین یا حسین۔۔۔
ایک دن اے لال میرے معجزہ ہو جائے گا
اک طرف روضہ تمہارا اک طرف عباس کا
کربلا میں دو بنیں گے صبر کے حرمین
یا حسین یا حسین۔۔۔
پھر کہا زہرا نے یاسر حشر کے دن آؤں گی
تیرا کرتہ خوں بھرا جب روز محشر لاؤں گی
تیرے غم میں خود کہے گا مالک دارین
یا حسین یا حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.