Ek ali ki laadli thi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
پڑھکے مہظر جب مدینے سے چلا وہ قافلہ
قاسم و عباس واکبر اور سبطِ مصطفےٰ
ساتھ میں زینب سکینہ اور روحِ فاطمہ
سیّدِ سجاد اصغر ساتھ صغرا کی دُعا
قافلہ تھا ایک لیکن دو تھے روحِ قافلہ
اک علی کی لاڈلی تھی ا ک علی کا لال تھا
ہائے وہ کس شان سے نکلے تھے سُوئے کربلا
ساتھ عباسِ جری قبضے میں تیغِ مرتضیٰ
مرکزِتعظیم تھی دو ہستیاں ہر ایک کا
اک علی کی لاڈلی ۔۔۔
اپنے بیٹوں کو فدا بھائی پہ زینب نے کیا
بھائی مرکے بھی نہ زینب سے ہوا اک پل جدا
سر برہنہ وہ چلی وہ بر سرِ نیزہ چلا
اک علی کی لاڈلی ۔۔۔
سر دیا بھائی نے چادر دی بہن نے دین کو
نہ بہن ایسی نہ ایسا بھائی ہوگا مومنوں
جس نے سر اُونچا کیا ہے بانیئ اسلام کا
اک علی کی لاڈلی ۔۔۔
سربرہنہ تھی بہن تو بھائی بھی تھا بے کفن
بھائی کے بازو جدا بہنا کے بازو میں رسن
سر کیا دونوں نے مل کر کربلا کا معرکہ
اک علی کی لاڈلی ۔۔۔
بھائی نے چھ ماہ کے بچے کی میت گاڑ کر
اک نئی تاریخ لکھ دی کربلا کی خاک پر
شکر کا سجدہ جواں بیٹے کے مرنے پر کیا
اک علی کی لاڈلی ۔۔۔
تھی رسن بستہ بہن لیکن جلالت الاماں
خطبہئ زینب سے لرزاں تھے زمین و آسماں
رکھ دیا تختہ پلٹ کے جس نے ملکِ شام کا
اک علی کی لاڈلی ۔۔۔
بھائی خاک و خوں میں غلطاں اور زندانی بہن
آبروئے مصطفےٰ اک آبروئے پنجتن
دوڑتاتھا جسم میں دونوں کے شیرِسیّدہ
اک علی کی لاڈلی ۔۔۔
تشت میںبھائی کا سر زینب بھرے دربار میں
کوئی بھی انساں نہیں تھا لشکرِ کفّار میں
خاک مدفن میں اُڑاتے تھے نبی ئِ دوسرا
اک علی کی لاڈلی ۔۔۔
آج تک قائم ہے جن کے دم سے دینِ مصطفےٰ
نام جن کا شامل ِجزوے عبادت ہوگیا
قدسیانِ عرش کی ریحان آتی ہے صدا
اک علی کی لاڈلی ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.