Dukhtare shabbir ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sachay Bhai
دُخترِ شبیر کی تشنہ دہانی دیکھ کر
خون آنکھوں میں اُترآ تا ہے پانی دیکھ کر
دُخترِ شبیر کی۔۔۔
دونوں ہاتھوں سے جگر کو تھام کر تڑپے حُسین
خاک میں ملتی محمد کی نشانی دیکھ کر
دُخترِ شبیر کی۔۔۔
عکس پیاسوں کا نظر آیا جو سطحِ آب پر
رو دیئے عباس دریا کی روانی دیکھ کر
دُخترِ شبیر کی۔۔۔
پانی پانی ہو گئیں دریا کی موجیں شرم سے
حضرتِ عباسکی آنکھوں میں پانی دیکھ کر
دُخترِ شبیر کی۔۔۔
تک رہے ہیں پیار سے بیٹے کی صورت کو حُسین
موت روتی ہے سرہانے نوجوانی دیکھ کر
دُخترِ شبیر کی۔۔۔
سر پٹختی ہے بہن خیمے میں روتے ہیں حرم
حلقِ شاہِ دین پرخنجر کی روانی دیکھ کر
دُخترِ شبیر کی۔۔۔
ہائے کیا بتلائیں کیا گُزری دلِ شبیر پر
گھوڑوں کی ٹا پوں میں بھائی کی نشانی دیکھ کر
دُخترِ شبیر کی۔۔۔
خشک ہونٹوں پر پھرائی جب زبان بے شیر نے
رو دیا لشکر ادائے بے زبانی دیکھ کر
دُخترِ شبیر کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.