Dono jahan may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Afzal Hussain
دونوں جہاں میں آج ہے چرچہ حسین کا
ہر شخص پڑھ رہا ہے قصیدہ حسین کا
أہل حرم ہے پیاس کی شدت سے بیقرار
نوحہ کناں ہے دشت کنبہ حسین کا
دونوں جہاں میں۔۔۔
ٹکڑوں میں منقسم ہوا ابن علی کا لال
تشنہ دہن یتیم بھتیجا حسین کا
دونوں جہاں میں۔۔۔
ھل من مغیسونا کی صدا سن کے بے زباں
جھولے سے گر گیا ہے وہ بچہ حسین کا
دونوں جہاں میں۔۔۔
مصروف کار زار ہے زینب کے لاڈلے
مادر نے کر دیا انہیں صدقہ حسین کا
دونوں جہاں میں۔۔۔
آنسوں بہا رہے ہیں جو غم میں حسین کے
اسکو دعائیں دیتا ہے بابا حسین کا
دونوں جہاں میں۔۔۔
مشک سکینہ بھر کے چلا شیر کا پسر
بازو کٹے تو ٹوٹا سہارا حسین کا
دونوں جہاں میں۔۔۔
مٹی پہ سو رہی ہے سکینہ وہ غم زدہ
اب نہ ملے گا اسکو وہ سینہ حسین کا
دونوں جہاں میں۔۔۔
غش میں پڑا ہے خیمے میں بیمار ناتواں
کیسے بہن بچاے گی بیٹا حسین کا
دونوں جہاں میں۔۔۔
زخموں پہ زخم کھائے نجف پر کبھی نہیں
زینب نے توڑا کوی بھی وعدہ حسین کا
دونوں جہاں میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.