Yun karbala se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Hasan Sadiq
کربل سے شام قیدی امام
یوں کربل سے عابد بیمار چلے ہیں
اک ظلم کی زنجیر میں بہنوں کے گلے ہیں
مقتل میں چار سوں اب اک ہو کا ہے عالم
نہ غازی علمدار نہ اکبر ہے نہ قاسم
نوکِ سِناں پہ اب سبھی نازوں کے پالے ہیں
اک ظلم کی زنجیر میں بہنوں کے گلے ہیں
یوں کربل سے۔۔۔
فل قربا کی آیت کی یہ تفسیر ہے لوگوں
نوکِ سِناں پہ چادر تطہیر ہے لوگوں
لاشے پڑے ہیں ہر طرف اور خیمے جلے ہیں
اک ظلم کی زنجیر میں بہنوں کے گلے ہیں
یوں کربل سے۔۔۔
زہرا کی لاڈلی پہ یہ کیا وقت ہے آیا
نہ سر پہ ردا اور نہ بابل کا ہے سایہ
آل عبا پہ اس طرح ہاے وقت ڈھلے ہے
اک ظلم کی زنجیر میں بہنوں کے گلے ہیں
یوں کربل سے۔۔۔
نوحہ کناں زمیں ہے خوں رویا آسماں
پابند سلاسل ہے چلے میر کارواں
خوں رو رہے ہیں خار جو پاؤں کے تلے ہے
اک ظلم کی زنجیر میں بہنوں کے گلے ہیں
یوں کربل سے۔۔۔
پنجتن کے در سے تجھکو ہوا قلم عطا ہے
خرشید تجھکو ثانیء زہرا کی دعا ہے
تیرے سخن کے پھول یہ ابھی پھولے پھلے ہیں
اک ظلم کی زنجیر میں بہنوں کے گلے ہیں
یوں کربل سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.