Dil ki zaban pe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mirza Sikander Ali
دل کی زباں پہ نام رہے گا حسین کا
ہر آشک غم سناے گا نوحہ حسین کا
چلتی ہوئی گلے پہ ہے شمر لعیں کی تیغ
وہ ریگ کربلا پہ تڑپنا حسین کا
...دل کی زباں پہ
لاش رسول کروٹیں لیتی تھی قبر میں
جلتی ہوئی زمیں پہ تھا لاشہ حسین کا
...دل کی زباں پہ
پھرتا ہے اپنی آنکھوں میں جنت لئے ہوئے
دیکھا ہے جس کسی نے بھی روضہ حسین کا
...دل کی زباں پہ
اس آدمی سے پوچھیےء عظمت نماز کی
ہے جس کو یاد آخری سجدہ حسین کا
...دل کی زباں پہ
ہونے کو ہے حسین کے لشکر کا خاتمہ
آتا ہے رن میں آخری فدیہ حسین کا
...دل کی زباں پہ
اللہ وہ نقاہت پیری کے باوجود
اکبر کی لاش رن سے اٹھانا حسین کا
...دل کی زباں پہ
اپنوں کا ذکر کیا ہے تبرک کے نام سے
کھاتے رہیں گے غیر بھی صدقہ حسین کا
...دل کی زباں پہ
کیا سخت امتحان تھے سبط رسول کے
آساں نہیں تھا گھر کو لٹانا حسین کا
...دل کی زباں پہ
سینے پہ ہے حسین کے شمر لعیں سوار
جبریل نے جھلایا تھا جھولا حسین کا
...دل کی زباں پہ
یاد حسین بن گیء زینب کی کاینات
آنکھوں میں پھرتا رہتا ہے چہرہ حسین کا
...دل کی زباں پہ
مولا مدد کو آئیے اپنے حسین کی
کوئی نہیں ہے بیکس و تنہا حسین کا
...دل کی زباں پہ
ہم کو وقار خون کے آنسوں رلاےء گا
قبر نبی پہ آشک بہانا حسین کا
...دل کی زباں پہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.