Dil ka kaaba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Musayyab Rizvi
مکے میں کعبہ میری جبیںن کا
ہے دل کا کعبہ کربلا میں
اے آب زم زم کے پینے والوں
کوئی ہے پیاسہ کربلا میں
کیوں ہے بقیہ میں یہ اداسی
روضہ محمد کا کیوں ہے خالی
بیٹے کو رونے بابا کو لیکر
آی ہے زہرا کربلا میں
---مکے میں کعبہ
---ہے دل کا کعبہ
بچوں کو مایں جھولا جھلا کر
بتلا رہی ہیں لوری سناکر
دسویں محرم کو جل گیا تھا
ننھا سا جھولا کربلا میں
---مکے میں کعبہ
---ہے دل کا کعبہ
جب میں مدینے سے کربلا کی
جانب چلا تو آواز آئی
پانی پلانا کیوں کہ ہے پیاسہ
میرا نواسہ کربلا میں
---مکے میں کعبہ
---ہے دل کا کعبہ
شاید یہاں ہو شاید وہاں ہو
آؤں کدھر میں بابا کہاں ہو
پوچھو خدا سے کتنا چلی ہے
بالی سکینہ کربلا میں
---مکے میں کعبہ
---ہے دل کا کعبہ
یاد آرہی ہے وہ دوستی بھی
بچپن میں جس نے ہمکو ملایا
ابنِ مظاہر کو شہ نے لکھا
میں ہوں اکیلا کربلا میں
---مکے میں کعبہ
---ہے دل کا کعبہ
اک ایک آیت نے سسکیاں لی
اک ایک صورت بھرتی تھی آہیں
جب برچیوں پر کچھ حافظوں نے
قرآں اٹھایا کربلا میں
---مکے میں کعبہ
---ہے دل کا کعبہ
مارا گیا یہ کس کا محمد
اسکا کلیجہ چھیدا گیا کیوں
بولے مسلماں اپنے نبی کو
ہم ہی نے مارا کربلا میں
---مکے میں کعبہ
---ہے دل کا کعبہ
بے حرمتی کیوں کرتے ہو میری
آیت تو پڑھتے تطہیر کی تم
رویا مسلماں کی غیرتوں پر
زینب کا پردہ کربلا میں
---مکے میں کعبہ
---ہے دل کا کعبہ
عمار اس غم نے خوں رلایا
جو مصطفیٰ کے کاندھوں پہ بیٹھا
امت نے اسکے لاشے کو ہاے
گھوڑوں سے روندھا ہے کربلا میں
---مکے میں کعبہ
---ہے دل کا کعبہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.