Dekha jo zere taygh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajid Jafri
دیکھا جو زیرِ تیغ گلا اپنے بھائی کا
دل پاش پاش ہو گیا زہرا کی جائی کا
کہتی تھی رو کے زینبِ خستہ جگر فگار
مشکل کشائ یہ وقت ہے مشکل کشائی کا
دل پاش پاش ہو گیا زہرا کی جائی کا
دیکھا جو زیرِ تیغ۔۔۔
کر کے مخاطب اکبرِمحرو کو بولے شہہ
بیٹا خیال رکھنا ذرا چھوٹے بھائی کا
دل پاش پاش ہو گیا زہرا کی جائی کا
دیکھا جو زیرِ تیغ۔۔۔
ٹکڑے جو دیکھے حضرتِ قاسم کی لاش کے
سرور کو یاد آیا جگر اپنے بھائی کا
دل پاش پاش ہو گیا زہرا کی جائی کا
دیکھا جو زیرِ تیغ۔۔۔
بانو یہ کہہ کے قبرِ سکینہ پہ گر گئی
اُٹھو سکینہ حکم ملا ہے رہائی کا
دل پاش پاش ہو گیا زہرا کی جائی کا
دیکھا جو زیرِ تیغ۔۔۔
جس طرح سے لُٹا ہے بھرا گھر حسین کا
دیکھا نہ پھر فلک نے وہ منظر تباہی کا
دل پاش پاش ہو گیا زہرا کی جائی کا
دیکھا جو زیرِ تیغ۔۔۔
ہے دوش پر حسین کے کڑیل جواں کی لاش
دل تھر تھرا رہا ہے خدا کی خدائی کا
دل پاش پاش ہو گیا زہرا کی جائی کا
دیکھا جو زیرِ تیغ۔۔۔
بڑھ کرگلے سے اپنے اجل کو لگا لیا
دیکھے تو حوصلہ کوئی ننھے سپاہی کا
دل پاش پاش ہو گیا زہرا کی جائی کا
دیکھا جو زیرِ تیغ۔۔۔
لوگوں نے آج ذکرِ شاہِ مشرقین کو
کاوش بنا لیا ہے وسیلہ کمائی کا
دل پاش پاش ہو گیا زہرا کی جائی کا
دیکھا جو زیرِ تیغ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.