Dekh kar pamaaL
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajid Jafri
دیکھ کر پامال لاشے کربلا روتی رہی
بن کے لاشوں کا کفن خاک شفا روتی رہی
جب کٹے دریا پہ بازو با وفا عباس کے
وارث تطہیر کے سر کی ردا روتی رہی
دیکھ کر پامال لاشے۔۔۔
کر دیا زخمی سناں نے ہاے اکبر کا جگر
دیکھ کر ہمشیر جس کا راستہ روتی رہی
دیکھ کر پامال لاشے۔۔۔
جب کہا بچے نے ماں سے مسکرا کر الوداع
چوم کر ماں ننھے اصغر کا گلا روتی رہی
دیکھ کر پامال لاشے۔۔۔
کٹ چکی سجدے میں گردن جب علی کے لال کی
کھول کر بالوں کو بنت مصطفیٰ روتی رہی
دیکھ کر پامال لاشے۔۔۔
انبیاء جواد روے سوے مقتل دیکھ کر
آسماں لرزا زمین نینوا روتی رہی
دیکھ کر پامال لاشے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.