Darya kanare teri aal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Safdar Abbas
دریا کے کنارے تیری آل پیاسی
گھر کو لٹا کے پردیس آ کے
شاہ مدینہ جنگل بسا کے
دریا کے کنارے تیری آل پیاسی
آنکھوں میں آنسوں سو زخم دل پر
بیٹھے ہیں بچے جلتی زمیں پر
کچھ خالی کوزے دل سے لگا کر
سوتے ہیں پیاسے جلتی زمیں پر
سب زخم خاک کربوبلا کے
دریا کے کنارے۔۔۔
کتنے مصائب جھیلے ہیں دل پر
زینب نے دیکھے پر درد منظر
اکبر کا لاشہ قاسم کے ٹکڑے
عباس کا لاشہ بھای پہ خنجر
لاشے اٹھا کے مقتل سجا کے
دریا کے کنارے۔۔۔
دشت بلا میں تنہا حرم ہے
پردیسیوں پر لاکھوں ستم ہے
امت نے ایسی کی ہے جفاییں
سب کے سروں سے چھینی ردائیں
امت سے پاکے صدمے ردا کے
دریا کے کنارے۔۔۔
کیسے کفن دے بھای کو زینب
جکڑے ہوے ہیں شانے رسن سے
اہلِ حرم سب کہتے ہیں رو کر
یہ درد پاے آ کر وطن سے
سب کچھ لٹا کے روتی ہے جا کے
دریا کے کنارے۔۔۔
ہر غم تو اپنے دل سے لگا کر
روتی ہے بن میں بالی سکینہ
عمو نہ آے بابا نہ آے
میں کیا کروں اے شاہ مدینہ
اس دل پہ کھاکے ناوک جفا کے
دریا کے کنارے۔۔۔
وعدہ نبھانے دیں کو بچانے
جنگل میں اولاد تیری
دین خدا پر جانیں لٹانے
مقتل میں آی اولاد تیری
وعدہ نبھا کے دیں کو بچا کے
دریا کے کنارے۔۔۔
قرآن غم کی کرکے تلاوت
روتا ہے صفدر نوحے سنا کر
میرا قلم بھی خوں رو رہا ہے
لکھتے ہوے یہ پر درد منظر
غم کربلا کے دل میں بسا کے
دریا کے کنارے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.