Chod kar bali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Mohsin Ali
کیا نبی کی آل پر آی مصیبت کی گھڑی
تھا قیامت کا سماں اور بی بیوں میں کھلبلی
وقت رخصت باپ کے سینے پہ رکھ کر اپنا سر
دختر شبیر رو رو کر یہ فرمانے لگی
چھوڑ کر بالی سکینہ کو ابھی جانا نہیں
جو بھی مقتل میں گیا وہ لوٹ کر آیا نہیں
دیر کتنی ہو گیء عون و محمد کو گےء
دو گھڑی میں ماں کے ارمانوں کے لاشے آگےء
شکر کے سجدے سے اب زینب کا سر اٹھتا نہیں
چھوڑ کر بالی سکینہ کو۔۔۔
نوجوانی لاش قاسم پر سسکتی رہ گیء
ام فروہ راستہ بیٹے کا کرتی رہ گیء
آے ٹکڑے لاش کے قاسم مگر آیا نہیں
چھوڑ کر بالی سکینہ کو۔۔۔
کہدو سقہ سے کہ اب پانی نہ مجھکو چاہیےء
علقمہ کو چھوڑ کر اب جلد گھر آجاییےء
وہ مکان زنداں ہے جس میں میرا سقہ نہیں
چھوڑ کر بالی سکینہ کو۔۔۔
بی بیوں میں ہے ابھی کہرام برپا دیکھیےء
دیر سے بیہوش ہے ماں ام لیلیٰ دیکھیےء
بابا جاں اب تک علی اکبر بھی گھر لوٹا نہیں
چھوڑ کر بالی سکینہ کو۔۔۔
لے گےء تھے آپ اصغر کو سر میداں کیوں
کیا ہوا بانو کا قرآن خالی ہے جزدان کیوں
اب کہیں بھیا علی اصغر نظر آتا نہیں
چھوڑ کر بالی سکینہ کو۔۔۔
کاش میں ہی قتل ہو جاتی بجاے آپ کے
کون اب میرا سہارا ہے سوال آپ کے
چھوٹے سارے اقرباء انصار بھی زندہ نہیں
چھوڑ کر بالی سکینہ کو۔۔۔
بن تمہارے بابا جان گھٹ گھٹ کے مر جاؤں میں
کس کے سینے پر بھلا راتوں کو سوؤں میں
چھوڑ کر بیٹی کو جانا آپ کا اچھا نہیں
چھوڑ کر بالی سکینہ کو۔۔۔
کربلا کے دم میں خوں روتے رہے محسن مجیب
بین یہ کرتی جب دختر شاہ غریب
ناتواں بھای ابھی بستر ہے اٹھا نہیں
چھوڑ کر بالی سکینہ کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.