Boli zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Hasan Mir
بولی زہرا زینب کا یوں ساتھ نبھانا
اغیار کے مجمعے میں فضّہ تُو ردا بن کے
زینب کو چھپانا
بولی زہرا ۔۔۔
پہلی منزل تو کربلاہے مگر
ساتھ عباس بھی وہاں ہو گا
درد کرب و بلا کااپنی جگہ
بس مجھے شام کا ہے غم فضّہ
خود دیکھ چُکی ہوں میں مشکل ہے بہت فضّہ
دربار میں جانا
بولی زہرا ۔۔۔
تشنگی حد سے بڑھ گئی ہو گی
روتے بچوں کو وہ سنبھالے گی
اپنے حصے کا آب بھی زینب
پیاسے بچوں میں بانٹ ڈالے گی
خود اپنے ہی حصے سے کچھ پانی بچا کر تم
زینب کو پلانا
بولی زہرا ۔۔۔
مجھ کو معلوم ہے یتیمی میں
لوگ جب روکتے ہیں رونے سے
اُس گھڑی دل پہ کیا گزرتی ہے
میں سمجھتی ہوں دُکھ سکینہ کے
دل کھول کے بابا کی میت پہ وہ رولے
تو میت سے اُٹھانا
بولی زہرا ۔۔۔
قافلہ جب چلے گا صحرا سے
کوئی مقتل میں چھوٹ جائے گی
اس سے پہلے کہ پہنچے زینب تک
شمر کے ہاتھ آئے گی بچی
تب شمر کے ہاتھوں سے
تم میری سکینہ کے
بالوں کو چھڑانا
بولی زہرا ۔۔۔
سُن کے بنتِ نبی کی باتوں کو
بولی ثقلین فضہ زہرا سے
تم سے بی بی یہی گزارش ہے
جتنے وعدے کئے ہیں فضہ نے
میں کیسے نبھاتی ہوں
ان شام کے گلیوں میں
تم دیکھنے آنا
بولی زہرا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.