Ye khafla leja zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Irfan Haider
آلِ نبی کا قافلہ جب شام کو چلا
کہنے لگی حسین سے ہمشیر الوداع
آنے لگی اک لاشئہ بے شیر سے یہ صدا
یہ قافلہ لے جا زینب قافلہ لے جا
میں نے بسائی کربلا تُو شام کو بسا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
کچھ بھی نہ کر جو راہ میں سہنی ہیں سختیاں
سجاد میرا قافلے کا ہو گا ساربان
نیزے پہ تیرے ساتھ ہی جائے گا سر میرا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
شیریں کا گھر بھی راہ میں آئے گا اے بہن
تجھ کو اگر پہچان نہ پائے وہ پُر محن
کہنا کہ پورا ہو گیا وعدہ اے غمزدہ
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
اے زینب تیری راہ میں آئے گا اک مقام
حاکم بُلائے گا وہاں لے لے کے سب کا نام
کرنا وہاں بھی صبر تُو کرنا نہ بددُعا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
ایسی بھی منزل راہ میں آئے گی نوحہ گر
اُٹھے گی تیری سمت جو ناپاک ہر نظر
قرآں سُنائے گا وہیں نیزے پہ سر میرا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
اک ایسی بستی آئے گی کچھ پہلے شام سے
تقسیم ہو گی چادریںِ راہب کے نام سے
پھر چھین لیں گے چادریں آ کر وہ اشقیاء
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
اے بہنا تیرا راہ میں ہو گا یہ حال بھی
بچے جُدا ہو جائیں گے جسموں سے کھال بھی
ہر گام تیرے حال پہ روئیں گی سیدہ
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
جا زینب جا آباد کر زندانِ شام کو
زینب سُلادینا وہیں اُس تشنہ کام کو
جس کے گوہر بھی چھِن گئے دامن بھی ہے جلا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
شہزادی میری شام سے آئی جو کربلا
کرتی تھی اپنے بھائی کی مرقد پہ یہ بُکا
زنداں بسا کے آ گئی تم نے جو یہ کہا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
دربارِ زینب میں دعا ہے مظہر عابدی
روضے پہ ہم جو جائیں تو آئے یہ حکم بھی
عرفان حیدر آج پھر نوحہ وہ تُو سُنا
یہ قافلہ لے جا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.