Bismillahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
بسم اللّٰہ نور خدا
بسم اللّٰہ شمس الضحیٰ
بسم اللّٰہ عین والیقیں
اے یارے من اے یارے من
اے دلبر و دلدار من
اے سیدو سردار من
اے رہبر و سالار من
علی علی علی
اے نازمان دفترمن
اےمحرم و غمخوار من
اے مالک و مختار من
اے حضرت سلطان من
علی علی علی علی
بسم اللّٰہ نور خدا
بسم اللّٰہ شمس الضحیٰ
بسم اللّٰہ عین والیقیں
یبنا امیرالمومنین
ثاراللہ ابا عبداللہ
اے مرشد من ولی
مولا حسین ابن علی
اے عاشقوں کی آگہی
رسم وفا تجھ سے چلی
پہنچا جو میں تیری گلی
قدموں سے پیشانی ملی
اپنی قبر بھی نہ رہی
اے محور ایمان من
---بسم اللّٰہ نور خدا
میں نوحہ خواں تیرے لئے
میری زباں تیرے لئے
میرا بیاں تیرے لئے
یہ جسم و جاں تیرے لئے
غم کی اذاں تیرے لئے
آشک رواں تیرے لئے
ماتم کناں تیرے لئے
اے گریہء مشکان من
بسم اللّٰہ نور خدا
وہ ہو نجف یا کربلا
دونوں سے ہے روح بقا
وہ سجدہ گاہے قدسیاں
یہ کربلا خاک شفا
وہ ابتدا یہ انتہا
دونوں شہادت کا سلہ
طے سلسلہ طے سلسلہ
ہر جا علی کا خوں بہا
بہا علی کا خوں بہ
نہ ایسا کوئی سورمہ
نہ ایسا راہ بر
لہو میں اپنے تر بہ تر
بلا کی پیاس ہے مگر
ہزار قاتلوں میں بھی
چلا ہے جو اٹھا کے سر
یہ کون ہے اسیر غم
پوچھ اے ہوائے غم
پوچھ اے ہوائے غم
کون ہے یہ کون ہے
ہاں احمد کا نواسہ ہے
ہاں حیدر کا سراپا ہے
ہاں زہرا کا دلارا ہے
ہاں شبر کا یہ بھیا ہے
ہاں زینب کا سہارا ہے
عباس کا آقا ہے اکبر کا یہ بابا ہے
ہاں یہ حسین ہے ہاں یہ حسین ہے
یہ عشق ربانی یہ گوہر جانی
یہ فہم قرآنی یہ أہل فرقانی
یہ ذکر طوفانی یہ نور تابانی
یبنا امیرالمومنین
ثاراللہ ابا عبداللہ
قسم علی کے خون کی
حسین پھر حسین ہے
ریحان و سرور عزا
براے دین مصطفیٰ
یہ اپنا گھر لٹا چکا
ہزار زخم کھا چکا
جھکا نہیں دبا نہیں
تھما رہا ڈٹا رہا
جھکا نہیں ہلا نہیں
دبا نہیں تھما نہیں
تھکا نہیں رکا نہیں
حسین پھر حسین ہے
حسین پھر حسین ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.